Reply to Syed Talat Hussain Article .. Must Read




Your True Story Share With Me:Pakistan
سید طلعت حسین صاحب کا شمار پاکستان کے چند ایماندار اور بہترین صحافیو میں ہوتا ہے
اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ لفافہ صحافی حضرات کی لسٹ سے باہر ہیں ،
لیکن کیا ضروری ہے کہ جو بندہ لفافہ نہ لیتا ہو اسکی ہر بات ٹھیک ہو سکتی ہے ؟
طلعت صاحب کو شاید وہ کلاس نہیں بھول رہی جو انکی انصافیوں نے لی تھی جب انہوں نے عمران خان صاحب کے گرنے پر ایک فضول سی ٹویٹ کی تھی ،
ویسے طلعت صاحب بہت ایماندار صحافی ہیں .
انھیں kpk میں ہونے والے ترقیاتی کام بلکل نظر نہیں آتے کوین کہ یہ ایک بہت ایماندار صحافی ہیں ،
انھیں یہ نظر نہیں آتا کہ kpk میں پولیس کے محکمے میں سیاسی اثر رسوخ ختم ہو چکا ہے اور وہاں کوئی بھی ممبر اسمبلی اپنا تھانیدار نہیں لگوا سکتا اور اس سے کرپشن کا بہت حد تک خاتمہ ہو رہا ہے
لیکن انھیں کیا یہ تو ایماندار صحافی ہیں ،
انکو یہ نظر نہیں آتا کہ مالیات کے محکمے میں پٹواری اب دینے پر بھی رشوت نہیں لیتے لیکن انھیں کیا یہ تو ایماندار صحافی ہیں ،
انکو تو یہ تک خبر نہیں کہ kpk میں صحت کے انصاف کے نام سے لاکھوں بچوں کو پولیو اور دوسری مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہوں
لیکن انھیں کیا یہ تو ایماندار صحافی ہیں .
انکو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ kpk میں ارب سے زیاد درخت لگانے کا پروگرام ہے اور kpk میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے جس کا عملی ثبوت ان دنوں مالم جبہ میں ہونے والے پروگراموں سے لگایا جا سکتا ہے
لیکن آپکو کیا آپ تو ایک ایماندار صحافی ہیں ،
ویسے طلعت صاحب آپکی ایمانداری کو اکیس توپوں کی سلامی دینے کو دل چاہتا ہے ،
کیا آپکے خیال میں عمران کہن ہی اس ملک کے تمام مسائل کا ذمے دار ہے ؟
کیاعمران کہن اس وقت وزیر اعظم ہے یا نواز شریف ؟
اور طلعت صاحب جہانگیر ترین کے جہاز کی آپ صحافی حضرات کو بہت تکلیف ہے ، آپ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان جسے عظیم انسان کی قیمت ایک ہیلی کاپٹر ہے ؟
ارے بھائی ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو اگر عمران خان ایک حکم کرے تو ہم اسے دس ہیلی کاپٹر خرید کر دے سکتے ہیں ،
اور دوسری بات یہ کہ جہانگیر ترین وہ پارلیمنٹرین ہے جو اپنی حلال کمائی سے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے
لیکن آپکو کیا آپ ایک ایماندار صحافی ہیں .،
لعنت ہے ایسی ایمانداری پر جو اقتدار سے باہر رہ کر سٹیٹس کو کے خلاف جنگ کرنے والوں اور اس ملک کو لوٹنے والوں میں فرق محسوس نہ کر سکے ،
لعنت ہے ایسی ایمانداری پر جو غیر جانبدار ہو کر بلا جواز تنقید کرتی ہو ،
اور رہ گئی بات پشاور میں ISF کے کنوشن کی جس میں خان صاحب کسی سیکورٹی مسائل کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے اور انہوں نے سکائپ پر اپنے نوجوانوں سے خطاب کیا اور جب طلباء کو اعتراض نہیں تو آپ بیگانی شادی میں عبد الله ناچے والا کیوں کرنا چاہتے ہیں ؟
ویسے اگر آپ اپنے پیشے سے واقعی ایمانداری کرنا چاہتے ہیں تو آپ لاہور میں ہونے والے فیسٹول جس میں کروڑوں روپیہ لگایا گیا اور طلباء کو زبردستی وہاں بلوا کر فضول سے ریکارڈ بنانے سر سے اخروٹ توڑنے جیسے فضول سے گھٹیا سے ریکارڈ بنانے پر مجبور کیا گیا .،
آپ کو تو سندھ میں ہونے والے بیہودہ فیسٹیول پر بولنا چاہیے تھا جہاں اربوں روپیہ لگایا گیا لیکن تھرپارکر میں سینکڑوں بچے بھوک افلاس سے مر گئے .،
لیکن آپکو کیا آپ تو ایک ایماندار صحافی ہیں .،.،
بس طلعت صاحب ایک بات یاد رکھیئے گا یہ جو آپ صحافی برادری ہیں ان سے لڑتے لڑتے ہمیں آپ لوگوں سے دگنا تجربہ ہو گیا ہے .،
ہر چیز کا جواب ملے گا جناب ہر چیز کا جواب حاضر ہے اگر آپ لوگ ایک پورہ کالم بلا جواز لکھو گے تو ہم بھی جواب آں غزل لکھ دیں گے
....

Post a Comment

0 Comments